تینوں افراد کنویں میں میں گری گائے کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران گائے نے رسی کو جھٹکا دیا
سکھر ( نیوز ڈیسک ) صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں کنویں گرنے والی گائے کو بچانے کی کوشش کے دوران 3 افراد خود بھی اسی کنویں میں گر کر موت کے منہ میں چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ دُبرکی حدود میں واقع حسن گوٹھ میں اس وقت پیش آیا، جب گائے کو بچاتے ہوئے 22 سالہ عبداللطيف، 13 سالہ عبدالجبار اور 32 سالہ شہزادو کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے، یہ تینوں افراد کنویں میں میں گری گائے کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران گائے نے رسی کو جھٹکا دیا تو تینوں ہی کنویں میں جا گرے اور ان کی موت واقع ہوگئی، جاں بحق ہونے والے تین افراد میں 2 سگے بھائی شامل ہیں جب کہ تیسرا شخص ان کا چچا زاد بھائی تھا، ریسکیو حکام کی جانب سے تنیوں افراد کی لاشوں کو کنویں سے نکال کر تعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کردا گیا۔