فائنل سے پہلے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا لیکن فائنل کے بعد بھی تاحال کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ملا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں ڈیلی الاؤنس سے محروم ہیں۔ ہر میچ کے بعد ڈیلی الاؤنس دینے کی تسلی دی جاتی رہی لیکن رقم ادا نہ کی گئی، فائنل میچ سے پہلے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا لیکن فائنل کے بعد بھی تاحال کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ملا۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو شاپنگ کیلئے بھی پیسے نہیں دیئے گئے، ایشین گیمز، ایشین جونیئر ہاکی کپ اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے ڈیلی الاؤنس بھی تاحال ادا نہیں کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آٹ پر پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے دی تھی۔