شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ مزید بڑھنے کا امکان

کراچی: ( نیوز ڈیسک ) شہر قائد کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ دن میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر میں اس وقت مطلع صاف اور تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

دوسری جانب شہر میں مغربی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔