اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک ) سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنے سفر کا آغاز میزبان چار مئی کو میزبان ملائیشیا کے خلاف میچ سے کریگی۔
تفصیلات کے مطابق 11 مئی تک ملائشیا میں کھیلے جانیوالے آٹھ روزہ ایونٹ میں پاکستان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ ، کوریا، جاپان اور کینیڈا شرکت کررہے ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان دوسرا میچ 5 مئی کو کوریا، تیسرا میچ جاپان سے 7 مئی، چوتھا 8مئی کو کینیڈا اور آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ سے میچ کھیلے گا۔ اذلان شاہ کپ کا فائنل گیارہ مئی کو کھیلا جائے گا۔