ایف آئی اے انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب ہونے کے بعد ہسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے انسپکٹر عمران کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور ہسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا، جاں بحق ایف آئی اے انسپکٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے انسپکٹر عمران کی طبعیت اس وقت خراب ہوئی جب وہ اسلام آباد ہوئیکورٹ میں پیشی کے لیے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں موجود تھے، انسپکٹر عمران عدالتی حکم پر ریکارڈ پیش کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے جہاں اچانک دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔