باجوڑ میں پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ

دھماکے کے دوران گاڑی کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات، پی پی رہنما حملے میں محفوظ رہے

باجوڑ ( نیوز ڈیسک ) باجوڑ میں پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کے حلقہ این اے 8 باجوڑ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان پر حملہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 8 باجوڑ میں ضمنی الیکشن کی مہم میں مصروف پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے دوران گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں پی پی رہنما حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ دھماکے کا شکار ہونے والی گاڑی میں موجود اخونزادہ چٹان محفوظ رہے۔