پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے کمینٹری پینل کا اعلان

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے کمینٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کردہ کمینٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز شامل ہیں۔

لیزا سٹالیکر،کرس ہیرس اور زینب عباس بھی کمینٹری پینل کا حصہ ہیں۔