راولپنڈی: (نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر نے بہاولنگر واقعہ پر بیان جاری کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہناہے کہ بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری حل کرلیا مگر مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کردیا۔
شرپسند عناصر کی جانب سے مخصوص مقاصد کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ حقائق کا پتہ لگانے کیلئےذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی،تحقیقات کیلئے سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔