وقار یونس کے بھائی کی قومی کرکٹر عالیہ ریاض سے نکاح کی تقریب میں بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز کی شرکت

تقریب میں رمیز راجہ، سابق کپتان مصباح الحق، محمد یوسف، وہاب ریاض،عبدالرزاق ، کامران اکمل، امام الحق، مشتاق احمد اورعمران نذیر بھی شریک ہوئے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی کمنٹیٹر علی یونس کا نکاح ہوگیا، تقریب میں قومی کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نکاح کی تقریب کا اہتمام نجی فارم ہاؤس پر کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان وقاریونس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
تقریب میں کپتان بابر اعظم، سابق سربراہ کرکٹ بورڈ رمیز راجہ، سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، محمد یوسف، وہاب ریاض،عبدالرزاق، کامران اکمل، امام الحق، مشتاق احمد اور عمران نذیر بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ عالیہ ریاض اور علی یونس کی چند دن پہلے منگنی ہوئی تھی۔ نکاح کے موقع پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔