جنوبی افریقی ٹیم کے فٹبالر کو لوٹ مار کے دوران قتل کردیا گیا

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقہ کے پروفیشنل فٹبالر لیوک فلورس کو کار ہائی جیکنگ کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پیٹرل پمپ پر نامعلوم افراد نے 24 سالہ لیوک فلورس کو گاڑی سے باہر نکلنے کا کہا گولی ماری اور کار لے کر فرار ہوگئے۔ملک کے مقبول کلب کیزر چیفس نے لیوک فلورس کی موت کو افسوسناک قرار دیا ہے۔