اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ وسیم اجمل چودھری کو سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کر دیا گیا، وسیم اجمل چودھری ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت تعینات تھے۔
محی الدین احمد وانی سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن لگا دیئے گئے، محی الدین وانی سپیشل سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت تعینات تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔