حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، عید الفطر کیلئے 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا، ملک بھر میں 10 اپریل تا 13 اپریل تک عام تعطیلات ہونگی۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔