فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر خالد مشتاق ٹریفک حادثے میں چل بسے

فیصل آباد: (نیوز ڈیسک) سوشل سائنسز زرعی یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر خالد مشتاق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈین فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کی گاڑی ڈسٹرکٹ جیل کی دیوار سے ٹکرائی، حادثے میں ڈاکٹر خالد مشتاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مشتاق کو دوران ڈرائیونگ ہارٹ اٹیک آیا جس کے باعث انکی گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔