راولپنڈی، یونین کونسل گرجا چاکرہ کے مرکزی روڈ کی پلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) یونین کونسل گرجا چاکرہ کے مرکزی روڈ کی پلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ،کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ، ٹریفک روانی میں رکاوٹ کے باعث عوامی مشکلات بڑھ گئیں ۔

شہریوں کے مطابق ٹوٹ پھوٹ کی شکارگرجا گائوں کی مین پلی کی فوری طور پر ازسر نو تعمیر نہ کی گئی تو علاقے کا رابطہ شہر کے دیگر علاقوں سے منقطع ہوجائے گا ۔شہریوں نے حکام سے اپیل کی کہ ضلع کونسل راولپنڈی کی جانب سے جاری لنک روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مین پلی کی بھی ازسر نو تعمیر کی جائے تاکہ لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادیوں کے مکینوں کی سفری مشکلات دور ہوسکیں ۔