اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں 2 روپے75 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ 5 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 85 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق اپریل، مئی اور جون 2024 کے بلوں پر ہوگا ، لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔
ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی، دوسری جانب ماہانہ فیول کاسٹ ایڈ جسمنٹ کی مد میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔