اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے ساتھ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، اس کے علاوہ دیر لوئر اور گرد ونواح میں بھی زلزلہ آیا، مہمند، شبقدر اور رستم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، مانسہرہ، صوابی، مردان زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔