ججز کا خط: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا پیدا صورتحال سے متعلق اعلامیہ جاری

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط سے پیدا صورتحال پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ سپریم کورٹ بار قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور ججز کے خط میں مذکور واقعہ پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتی ہے، عدلیہ اور ججوں کی نجی زندگی میں مداخلت کی نہ صرف مذمت ہونی چاہئے بلکہ اس کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہئے۔

سپریم کورٹ بار عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ایکشن برداشت نہیں کرے گی۔