خیبرپختونخوا کے اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد اور لاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلے سنا دئیے
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءزلفی بخاری سینیٹ انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوگئے ،یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی گئی،لاہور ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے زلفی بخاری کی سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا جبکہ رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ برقرار رکھا ۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز کھوکھرکی یاسمین راشد کے سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی منظوری کےخلاف اپیل مسترد کردی، جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔زلفی بخاری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا جس پر ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کئے تھے جس پر شہباز کھوکھر نےکاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔خیبرپختونخوا میں بھی اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کے خلاف اپیلوں پر سماعت کر رہے ہیں۔مراد سعید ، اعظم سواتی اور خرم زیشان کے کاغذات مستر ہونے کے خلاف اپیلوں پر بھی آج سماعت ہورہی ہے۔
جب کہ فیصل جاوید اور اظہر مشوانی کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیلوں پر بھی آج سماعت ہو رہی ہے۔یاد رہے سینیٹ انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔جنرل نشستوں پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، طلال چوہدری، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ، رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال، اعجاز منہاس اور شہزاد وسیم کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ حامد خان، راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر مصدق ملک اور عمر سرفراز چیمہ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،مصطفیٰ رمدے، ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر مصدق ملک کے کاغذات نامزدگی منظور کئے تھے۔