یوٹیلیٹی سٹورزکو چینی کی خریداری میں بڑادھچکا ، ٹینڈرمنسوخ

اسلام آباد :(کامرس ڈیسک )یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کو چینی کی خریداری میں بڑادھچکا لگ گیا، 45 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈرمنسوخ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق رمضان میں ممکنہ قلت پرقابوپانے کیلئےچینی خریداری کاٹینڈرجاری کیا گیا تھا، یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے چینی کی مہنگی بولی کےباعث ٹینڈرمنسوخ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو کم سےکم بولی142روپےفی کلو کے حساب سےموصول ہوئی جو اخراجات ملاکر فی کلو چینی155 روپےمیں پڑنی تھی۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کارپوریشن کے پاس چینی کاوافر ذخیرہ موجود ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کا دعوٰی یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نے45 ہزارمیٹرک ٹن ٹینڈر کےتحت بولیاں طلب کی تھیں۔