رمضان المبارک میں منافقت، بے ایمانی اور خود پرستی سے پرہیز کریں ، ثانیہ مرزاکا خصوصی پیغام

انہوں نے غصہ ، ہوس ، انا ، نفرت ، ضد ، تکبر ، جہالت ، خود پرستی ، منافقت ، بے ایمانی ، تشدد ، حسد اور خود غرضی سے پرہیز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) معروف بھارتی سابقہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے پر منافقت، بے ایمانی اور خود پرستی سے پرہیز کا خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز ایک انسٹاگرام سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے روزہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انتہائی باریک مسئلہ کو اجاگر کیا۔ انسٹاگرام سٹوری میں ثانیہ کا کہنا تھا کہ “روزہ صرف کھانے پینے سے روکنے کا نام نہیں ہے بلکہ ہر قسم کے منفی جذبات سے خود کو دور رکھنے کا بھی ایک عزم ہے۔
” انہوں نے غصہ ، ہوس ، انا ، نفرت ، ضد ، تکبر ، جہالت ، خود پرستی ، منافقت ، بے ایمانی ، تشدد ، حسد اور خود غرضی سے پرہیز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

بھارتی ٹینس سٹار کے بابرکت مہینے میں یہ الفاظ نہ صرف ان کی روحانیت کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ان میں خود کو بہتر بنانے کا ایک طاقتور پیغام بھی پوشیدہ ہے۔