کراچی: (نیوز ڈیسک) کے ٹی بندر کے قریب ڈوبنے والے 4 ماہی گیروں کی لاشیں کراچی منتقل کر دی گئی ہیں، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے 5 مارچ بروز جمعرات کو ماہی گیروں کی کشتی الاسدعلی کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ حجمبرو کریک کے قریب پیش آیا تھا، اتوار کی دوپہر کو ڈوبنے والے 4 افراد کی سمندر سے برآمد ہوئیں جن کی شناخت کا عمل کیا جا رہا ہے۔
اہلخانہ کا حادثے کے حوالے سے کہنا ہے کہ لانچ کے مالک نے زیادہ ماہی گیروں کو بٹھا رکھا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے کے اگلے روز بچ جانے والے ماہی گیروں نے واپس آکر اس واقعے کی اطلاع دی۔