اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے مزید دو میچ جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں پاکستان واپڈا کا مقابلہ پاکستان ایئر فورس سے ہوگا اور دوسرا میچ پاکستان آرمی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 8 مارچ کو چیمپئن شپ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ کھیلا جائے گا۔