اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل ہو گئی، سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احسن اقبال وزیر داخلہ، عطاء تارڑ کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
حنیف عباسی کو وزارت صحت، خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپنے کا امکان ہے جبکہ سردار یوسف کو مذہبی امور، مصدق ملک پیٹرولیم، طارق فضل چودھری کو کیڈ کی وزارت دینے پر غور ہو رہا ہے۔
اسی طرح آئی ٹی کا قلمدان انوشہ رحمان کو ملنے کا قوی امکان ہے جبکہ عابد شیر علی کو مشیر برائے پانی و بجلی مقرر کرنے کی تجویز ہے، تاہم46 رکنی کابینہ تین مراحل میں تشکیل دی جائے گی۔