راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے کہا ہے کہ نالہ لئی کے اردگرد تجاوزات کے مستقل بنیادوں پر خاتمہ کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے ، نالہ کی دیر پا صفائی کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ اور واسا کی ٹیمیں مشترکہ طور پر تفصیلی جائزہ لیں ، قابل عمل تجاویز اگلے اجلاس میں پیش کریں اور اس کے ساتھ ساتھ نالہ لئی کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے ، یہ بات انہوں نے کمشنر آفس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ، کمشنر نے کہا کہ رنگ روڈ کا منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ، 30 نومبر تک رنگ روڈ پر سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے اور تمام محکمے اس حوالے سے مکمل ہم آہنگی سے کام کریں،انہوں نے کہا کہ پیرودھائی سے کچہری تک سگنل فری کوریڈور کی فیزیبلٹی مکمل ہو چکی ہے اور اس منصوبہ پر مزید پیش رفت کی جائے گی ، راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی کے لئے یہ منصوبہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ اڈیالہ روڈ کو بھی دو رویہ بنایا جا رہا ہے اور اس منصوبہ کی سمری پر بھی پیش رفت کی گئی ہے ، اس منصوبہ پر کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ پوری ڈویژن میں شجر کاری مہم کے تمام اہداف بروقت مکمل کئے جائیں اور مری میں شجر کاری پر خصوصی توجہ دی جائے ، ڈپٹی کمشنر مری اور پی ایچ اے مری کی خوبصورتی پر بھی توجہ دیں اور موسم بہار میں مری کے قدرتی حسن کو بحال کیا جائے۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری