فرحان خان گزشتہ رات صوابی سٹی میں موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہوئے تھے : خاندانی ذرائع
صوابی ( نیوز ڈیسک ) انڈر 19 فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی فرحان خان ٹریفک حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق فرحان خان گزشتہ رات صوابی سٹی میں موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
فرحان خان کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے مانیری پایاں میں ادا کی جائے گی۔