اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے غیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نومنتخب اراکین اسمبلی اسلام آباد پہنچ گئے تھے مگر اجلاس کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا کیونکہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود نئی سمری کی منظوری بھی نہیں دی۔