لندن : (شوبز ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈکی ٹیم نے برینٹ فورڈ کو2-4 سے شکست دیدی ، یہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں 11 ویں فتح ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، لندن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی برینٹ فورڈ کی ٹیم پر حاوی ہوگئی
ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے جیروڈ بوون نے پانچویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برینٹ فورڈ کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی، جس کے دو منٹ بعد ہی جیروڈ بوون نے ایک اور گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا۔
برینٹ فورڈ کے نیل موپے نے میچ کے 13 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-2 کر دیا جو میچ کے پہلے ہاف تک برقرار رہا، یوں میچ کے پہلے ہاف پر ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو برینٹ فورڈ کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل تھی۔