راولپنڈی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے مری، گلیات اور گردونواح میں 26 فروری بروز پیر سے بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، ضلعی انتظامیہ مری نے بارش اور برفباری کے پیش نظر سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے، اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے، ضلعی انتظامیہ مری نے ایڈوائزری میں سیاحوں کو مری، گلیات اور گردونواح میں موسم کی صورتحال سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی کا کہا ہے، سیاح آنے سے قبل موسم کا جائزہ لیں، سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں، عوام الناس سفر پر نکلنے سے پہلے گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کر لیں، برف باری کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ساز و سامان ساتھ رکھیں، سیاح ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں، ضلعی انتظامیہ مری کے کنٹرول روم نمبرز 0519269015، 0519269016، 0519269018 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری