تمام دوست احباب اس کارخیر میں حصہ لیں تاکہ اس منصوبے کو جلد فعال کیا جاسکے۔ چوہدری زمرد خان
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) الپیال ویلفیئیر ٹرسٹ کے زیر انتظام بننے والے فاطمہ الزہرہ زچہ و بچہ ہسپتال کے لیے چکری روڈ راجڑ سٹاپ کے مقام پر فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برگیڈئیر ریٹائرڈ جاوید اقبال, چوہدری زمرد خان اور ظفر اقبال چوہدری کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروقار تقریب کااہتمام تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول سے ہوا چیرمین الپیال ویلفئیر ٹرسٹ ریٹائرڈ برگیڈئیر محمد جاوید خان نے ٹرسٹ کے زیر اہتمام مکمل ہونے والے منصوبوں اور فاظمہ الزہرہ ہسپتال کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پوری ٹیم کی جانب سے تمام دوستوں کا مشکور ہوں جن کے تعاون سے یہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے آپ اس سلسلے کو جاری رکھیں اور اپنے عطیات اس منصوبے کی تکمیل کے لیے دیں تاکہ اسے مکمل فعال بنایا جاسکے اپنے خطاب میں پاکستان سویٹ ہوم کے ایم ڈی چوہدری زمرد خان کا کہنا تھا کہ الپیال ویلفئیر ٹرسٹ اس علاقے کی عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اپنی کاوشوں کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا فاطمہ الزہرہ زچہ وبچہ ہسپتال اس کا منہ بولتا ثبوت ہے جو آپ کے تعاون سے مکمل ہو جکا ہے اس ہسپتال کو مکمل طور پر ورکنگ میں لانے, ڈاکٹرز, سٹاف, بیڈز, ادویات ودیگر منصوبوں کے لئے مزید فنڈز کی ضرورت ہے پہلے بھی آپ لوگوں نے بھرپور تعاون کیا جس کی بدولت یہ منصوبہ مکمل ہوا میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس کارخیر میں شامل ہو کر اس سلسلے کو جاری رکھیں گے میری کوشش ہو گی کہ اسے ہم اپریل میں افتتاح کر کے عوام کی سہولت کے لیے کھول دیں گے تقریب میں علاقے بھر سے آئے گئے معزز مہمانوں نے اپنی حیثیت کے مطابق اس ہسپتال کے لیے فنذز دہےتقریب کے اختتام پر ظفر اقبال چوہدری نے آنے والے تمام مہمانوں کو ہسپتال کا معائنہ کرایا جس پر لوگوں نے ان کی کارکردگی کو موثر انداز میں سراہا-