ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی بطور جج احتساب عدالت اسلام آباد تعیناتی کردی گئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کو تبدیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں احتساب عدالت کے جج کے عہدے سے تبدیل کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی بطور جج احتساب عدالت اسلام آباد تعیناتی کردی گئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی، اپنی درخواست میں جج محمد بشیر نے صحت کی خرابی کو وجہ قرار دیتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی، جس میں انہوں نے 14 مارچ کو اپنی ریٹائرمنٹ تک طبی چھٹی کی درخواست کی، اس مقصد کے لیے احتساب عدالت کے جج نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو خط لکھا۔