نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی بورڈ نے پلیئرز کو آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے ملکی کرکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کو ڈومیسٹک کرکٹ پر ترجیح نہ دیں، ڈومیسٹک ایونٹس میں عدم شرکت پر انھیں شدید مضمرات کا سامنا رہے گا، گذشتہ دنوں شریاس آئر اور ایشان کشن نے رنجی ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں شرکت نہیں کی ہے۔رواں ہفتے جے شاہ نے پلیئرز کو ارسال کردہ خطوط میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا، انہوںنے کہاکہ یہ رجحان دیکھا گیا ہے کہ پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کی بجائے آئی پی ایل کو فوقیت دے رہے ہیں۔