جعلی مہریں لگی ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ملوث ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کہچری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے ،کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرتے ہوئے انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں غلط کام کرنے پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں،جعلی مہریں لگی ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ملوث ہیں،مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کہچری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے ،میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی،میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، مجھے الیکشن کروانے کے لیے تعینات کیا گیا لیکن میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا،،میں نے دھاندلی کروائی ۔
جو لوگ رات ہار رہے تھے ان کو ہم نے صبح جتوا دیا۔
جعلی مہریں لگی ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ملوث ہیں، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ۔۔۔!!! pic.twitter.com/zU6PP9pFG4
— Mughees Ali (@mugheesali81) February 17, 2024
ہم نے 14 امیدواروں کو غیر قانونی طور پر جتوایا ہے۔
میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں۔میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے ۔مجھے غلط کام کرنے کیلئے شدید دباو ڈالا گیا، میں قوم سے معافی مانگتا ہوں۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے اسعفیٰ کا عکس
میں تمام بیوروکریٹ کو کہتا ہوں کہ کوئی بھی غلط کام نہ کریں۔دوبارہ الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں، صرف فارم 45 اکٹھے کرلیں نتائج کلیئر ہو جائیں گے،بے ضابطگیاں چھوٹا لفظ ہے۔اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسرز سے معذرت چاہتا ہوں، جب میں نے انہیں کہا آپ نے غلط کام کرنا ہے تو وہ بیچارے رُو رہے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں،میرے باپ دادا انگریزوں سکھوں کیخلاف لڑے ہیں، اس ملک کو توڑنے کا حصہ نہیں بن سکتا،سوشل میڈیا اور اوورسیز پاکستانیوں کا بہت پریشر تھا، مجھے نیند نہیں آتی تھی۔