چودھری شجاعت کی پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات

راولپنڈی: (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں چودھری وجاہت، چودھری سالک، چودھری شافع، منتہا اشرف شامل تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں خاندانی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے 40 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پرویز الٰہی کی صحت اور سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

چودھری خاندان کے افراد اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کے بغیر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔