عمران خان نے مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم،خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کی منظوری دے دی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی نے مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اور خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چند اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج میری ملاقات خان صاحب سے ہوئی، وہ بہت خوش ہوئے۔
انکے کچھ میسجز اور فیصلے ہیں جو آپ تک پہنچاوں گا۔رؤف حسن کے مطابق عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ کا حل نہیں ہے کیونکہ وہ جو بھی ڈیل ہوگی اسکی کنڈیشن غریب آدمی کے لیے بہتر نہیں ہے۔ باہر ملک جو پاکستان کی کمیونٹی ہے وہ اگر ملک میں سرمایہ کاری کرے تو ملک کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔
اس سب کے لیے ضروری ہے ملک میں سیاسی استحکام ہو۔
خان صاحب کا کہنا ہے کہ جو عوام نے منڈیٹ دیا ہے اسی کو حکومت کرنے دی جائے اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، اس وقت ملک کے اوپر منی لانڈری کرنے والوں کو ملک کے اوپر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو الیکشن جیتا ہے اس کا حق ہے کہ اسکو حکومت کرنے دینا چاہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ کی پی کے میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہے وہاں علی امین گنڈاپور کو بولا ہے وہ حکومت بنائیں۔
رؤف حسن نے مزید کہا کہ عمران خان نے مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحادی کی منظوری دی۔عمران خان نے کے پی کے میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کی منظوری دی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ ہوا، جس میں دونوں پارٹیز نے آزاد اراکین کی شمولیت سے قبل ٹی او آرز طے کرنے پر اتفاق کیا اور ٹی او آر طے کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔