سابق وزیراعظم نے 171024جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی امیدواریاسمین راشد نے115643 ووٹ حاصل کئے
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق الیکشن جیت گئے ہیں ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ اور سابق صوبائی وزیر پنجاب یاسمین راشد اس حلقے سے الیکشن ہار گئی ہیں ۔نواز شریف نے حلقہ این اے 130میں171024ووٹ حاصل کئے جبکہ یاسمین راشد 115643ووٹ حاصل کر سکیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی تک قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 21، مسلم لیگ (ن) نے 12 اور پیپلزپارٹی نے 8 نشستیں جیتی ہیں۔
الیکشن میں کئی برج الٹ گئے ہیں او ر نامور سیاستدانوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ اور نفیسہ شاہ نے کامیاب ہو گئے، جبکہ شیخ روحیل اصغر، عابد شیر علی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک ہار گئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان این اے-46 اسلام آباد سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 39 ہزار 564 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 23 ہزار 391 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی پی پی امیدوار 5 ہزار 42 ووٹ حاصل کرسکے۔
لیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردی جس میں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹے میں تمام نتائج جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آدھے گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔