100 انڈیکس میں 1465 سے زائد پوائنٹس کی کمی، انڈیکس 2300 پوائنٹس تک گر گیا،انڈیکس 64 ہزار کی حد سے گر کر 62 ہزار کی سطح پر آگیا
کراچی(نیوز ڈیسک) عام انتخابات میں غیر متوقع نتائج،سٹا ک مارکیٹ کریش کر گئی،100 انڈیکس میں 1465 سے زائد پوائنٹس کی کمی۔100 انڈیکس 2300 پوائنٹس تک گر گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیکس 64 ہزار کی حد سے گر کر 62 ہزار کی سطح پر آگیا۔100 انڈیکس 62 ہزار 678 پوائنٹس پر نیچے گیا۔سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 3.7 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 64 ہزار 143 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔بتایاگیاہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1707 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی۔ صبح تقریباً 9 بج کر 31 منٹ کر کے ایس ای-100 انڈیکس 1707 پوائنٹس یا 2.66 فیصد تنزلی کے بعد 62 ہزار 436 پر آگیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے پہلے روز (29 جنوری) بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس نیچے آگیا تھا، اگلے روز انڈیکس 931 پوائنٹس کی کمی کے بعد 61 ہزار 841 پر بند ہوا تھا، تاہم 31 جنوری کو 137 پوائنٹس، یکم فروری کو 414 پوائنٹس اور 2 فروری کو کے ایس ای-100 انڈیکس میں 609 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد انڈیکس 63 ہزار 2 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔
انتخابات سے ایک روز قبل (7 فروری) انڈیکس 344.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 143 پر پہنچ گیا تھا، جبکہ 6 فروری کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ سال 2024 کا آغاز 2 ہزار 210 پوائنٹس اضافے کے بعد ہوا تھا، جب یکم جنوری کو انڈیکس 62 ہزار 451 پوائنٹس سے بڑھ کر 64 ہزار 661 پر پہنچ گیا تھا، تاہم گزشتہ مہینے اتار چڑھاو¿ کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 61 ہزار 979 پر آ گیا تھا۔