این اے 127کاتگڑا مقابلہ،عطاءتارڑ نے بلاول بھٹو زرداری کو شکست دیدی

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے عطاتاڈر 98210 ووٹ حاصل کئے جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اس حلقے سے صرف 15005 نے ووٹ مل سکے

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127کا تگڑا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عطا تارڑ نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو شکست دیکر جیت لیا،این اے 127 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے عطاتاڈر 98210 ووٹوں کےساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اس حلقے سے 15005 نے ووٹ مل سکے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس 82230 کے ساتھ یہاں سے دوسرے نمبر پر رہے ۔
یاد رہے کہ ملک بھرمیں عام انتخابات کے بعد نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قومی اسمبلی کی 265 میں سے 70 نشستوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں جن میں آزاد امیدوار وں نے قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 18 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی میں 19نشستوں پر کامیابی ملی ہے اسی طرح ایم کیو ایم ، جے یو آئی، ق لیگ اور بی این پی بھی ایک ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردیا جس میں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹے میں تمام نتائج جاری کرنے کی ہدایات کیں ۔الیکشن کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ اور نفیسہ شاہ کامیاب ہو گئے، جبکہ شیخ روحیل اصغر، عابد شیر علی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک ہار گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آدھے گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔