عمران خان جیسا شخص پاکستان کی سر زمین پر نہیں، گھروں سے باہر نکلیں، ووٹ ڈالیں، ظلم کی دیواروں کو ایک دھکا اور دیں، یہ گرنے والی ہیں۔ چیئرمین مجلس وحدتِ مسلمین کی میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آزادی ایک وسیع پیمانہ رکھتی ہے اور اس سفر میں عمران خان اور ہم اکٹھے ہیں کیوں کہ یہ راستہ عزت کا راستہ ہے اور ہم کربلا کے ماننے والے ہیں اس لیے قربانی دینے والوں میں سب سے آگے ہوں گے۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ آج بڑی مشکل سے عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی، ایک شخص جو جیل میں آنے کے بعد خوفزدہ نہیں ہوا، اس کے پلیٹلٹس نہیں گرے، بیمار نہیں ہوا، ڈٹا ہوا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا قائد پہلے سے زیادہ طاقتور ہے، عمران خان جیسا شخص پاکستان کی سر زمین پر نہیں ہے جو آزادی اور حریت کی بات کرتا ہے، الحمدللہ عوام بھی اس شخص کے ساتھ ہیں کیوں کہ عوام اس پر اعتماد کرتے ہیں، گھروں سے باہر نکلیں، ووٹ ڈالیں، ظلم کی دیواروں کو ایک دھکا اور دیں، یہ گرنے والی ہیں۔
ہم آزادی کے اس سفر میں عمران خان کے ساتھ ہے۔ خون کا آخری قطرہ اور آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ ہوں۔۔علامہ راجہ ناصر عباس #ووٹ_ڈالو_خان_نکالو
— PTI (@PTIofficial) February 6, 2024
سینئر صحافی زاہد فاروق ملک نے رپورٹ کیا کہ چیئرمین مجلس وحدتِ مسلمین کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے سے زیادہ اپنے نظریات پر ڈٹا ہوا ہے، اللہ پر توکل اور امید بہت ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس کو جدو جہد اور آزدی کی جنگ کہتا ہے، وہ چاہتا ہے ہماری عدلیہ اور ادارے باوقار اور آزاد ہوں، وہ تمام اداروں کو آزاد کرنا چاہتا ہے، اس کے لیے بانی چیئرمین پی ٹی آئی بہت پر امید ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پہلے سے زیادہ اپنے نظریات پر ڈٹا ہوا ہے
اللہ پر توکل ، امید بہت ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس کو جدو جہد اور آزدی کی جنگ کہتا ہے
وہ…
— Zahid Farooq Malik (@zfmalik) February 6, 2024
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی قرآن پاک بہت تفصیل سے پڑھ رہے ہیں، وہ صحتمند ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ہم جس کے ساتھ کھڑے ہیں وہ دلیر، بہادر، شجاعت والا اور اپنے وطن کے ساتھ باوفا ہے اور مجھے خوشی ہے جس شخص کے ساتھ ہم کھڑے ہیں وہ دلیر ہے اور ڈٹا ہوا ہے، ان کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کو جیل میں لایا گیا لیکن وہ نہیں ڈرے، انہوں نے کہا لوگوں کو پیغام دے دینا یہ آزادی کی جنگ ہے، انہوں نے کہا غلامی صرف اللہ کی کرنی ہے، مجھے جیل میں رہ کر تلاوت اور اللہ کی عبادت کا موقع مل رہا ہے۔