پاکستان کے غریب عوام شعبدہ باز سیاستدانوں سے ہوشیار رہیں، حماد قریشی

فروری کو فری بجلی گیس کے جھانسے میں آئے بغیر ان کا محاسبہ کریں، وائس چیئرمین انجمن تاجران

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کے غریب عوام شعبدہ باز سیاستدانوں سے ہوشیار رہیں، 8 فروری کو فری بجلی گیس کے جھانسے میں آئے بغیر ان کا محاسبہ کریں، آج مہنگائی کے ذمہ دار یہی سابقہ حکمران ہیں غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، بجلی گیس پٹرول اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور حالیہ بل ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ پٹرول بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، روزانہ کمانے والی غریب عوام اس وقت گیس بجلی کے ہزاروں لاکھوں کے بلوں سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں ، گیس عوام کو میسر نہیں ہے ، سیاسی جماعتیں الیکشن میں عوام کو خوابوں کے دیس کی سیر کرا رہے ہیں عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، خدارا ریاستی ادارے پاکستان کا سوچیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں اور 8 فروری ان رنگ باز سیاستدانوں سے نجات حاصل کریں۔