میلبرن: (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں مچل سٹارک، پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور سٹیو سمتھ کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
چاروں کرکٹرز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔
The Trans-Tasman rivalry is set to resume!
The following 15 players will soon head to New Zealand for three T20Is against the @BLACKCAPS. pic.twitter.com/Mf8SEHBiVv
— Cricket Australia (@CricketAus) February 6, 2024
اس کے علاوہ مچل مارش کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، گلین میکسویل ،میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز 21 ،23 اور 25 فروری کو نیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔