راولپنڈی،حلقہ این اے 53 پی پی 10بہت بڑی سیاسی تبدیلی

سابق چیئرمین یونین کونسل سہال چوھدری اعجاز انور، چوہدری مشتاق انور، مہران اعجاز انور ایڈووکیٹ کا اپنی برادری سمیت چوہدری نثار علی خان گروپ میں باقائدہ شمولیت کاشمولیت کا اعلان

چوہدری اعجاز انور کاچوہدری نثار علی خان کے سخت ترین سیاسی مخالفین شمار کیا جاتا تھاجو سابق ایم این اے غلام سرور خان کو ہر دفعہ بھاری اکثریت سے کامیاب کرواتے رہے

راولپنڈی،(نمائندہ حالات )یونین کونسل سہال کے سابق چئیرمین اور غلام سرور خان کو کامیابی کے زینہ تک پہچانے والے چوہدری اعجاز انورنے اپنی برادری سمیت چوہدری نثار علی خان گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق سابق چئیر مین یونین کونسل سہال نے آج اپنے گھر واقع پنڈ ملہو میں چوہدری نثار علی خان کو ایک تقریب مین مدعو کیا جہاں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میںلوگوں نے بھاری اکثریت مین شرکت کی بعد ازاں چوہدری اعجاز انور نے اپنے ساتھیوں سمیت چوہدری نثار علی خان گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا تقریب یونین کونسل سہال کے معززین نے شرکت کی یاد رہے چوہدری اعجاز انور اب ت چوہدری نثار علی خان کے سخت ترین سیاسی مخالف غلام سرو خان کے شانہ بشانہ سیاست کرتے رہے اور ہمیشہ ان کو یونین کونسل سہال سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرواتے رہے اور ان کی بار بار سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنے پر ان سے راہیں جدا کر لیںاور پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے لیکن اب انہوں نے پی ٹی آئی کو زبردست سیاسی جھٹکا دیا اور چوہدری نثار علی کان گروپ مین شمولیت کا اعلان کر دیا۔