کھوڑ جلسے میں لوگوں کی ریکارڈ شرکت نے مسلم لیگ نواز کی برتری ثابت کر دی۔ ملک امیر

تمام دوستوں کا مشکور ہوں جنھوں نے کھوڑ جلسے میں شرکت کر کے ہماری عزت افزائی کی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیرمین یونین کونسل کھوڑ ملک امیر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمپین کے حوالے سے کھوڑ جلسے میں لوگوں نے ریکارڈ شرکت کر کے ایک تاریخ رقم کر تے ہوئے اپنے قائدین کی کامیابی پر مہر ثبت کر دی اس کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے ثابت کیا کہ مسلم لیگ نواز کی قیادت ہی ان کے مسائل حل کر سکتی ہے ہماری قیادت نے اپنے دور اقتدار میں خدمت کی شمعیں روشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے میگا پراجیکٹس دیے جس سے اس علاقے میں خوشحالی آئی میں اپنی ٹیم اور اپنی سینئیر قیادت کی جانب سے جلسے میں شرکت کرنے والے تمام کارکنان کا مشکور ہوں جنھوں نے سخت ترین موسم کے باوجود اس جلسے میں شرکت کی اور ہمیں عزت بخشی بلاشبہ ملک سہیل کمڑیال امیدوار حلقہ این اے 50 , چوہدری شیر علی خان امیدوار حلقہ پی پی 4 اور ملک شہریار خان کھنڈا کا کھوڑ میں کامیاب جلسہ اس علاقے کی عوام کی کامیابی ہے جنھوں نے اپنے قائد سے اظہار یک جہتی کیا ہمارے قائدین عوامی طاقت سے اقتدار میں آ کر پہلے کی طرح اس بار بھی آپ کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے یونین کونسل کھوڑ پہلے بھی مسلم لیگ نواز کے چاہنے والوں کا گڑھ تھا اس بار بھی عوام اپنے قائدین کے احسانوں کا بدلہ ووٹ کی صورت میں چکائیں گے