چوہدری اسرار گوندل کو طبعیت ناسازی پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 266 سے امیدوار چوہدری اسرار گوندل وفات پاگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری اسرار گوندل کو ہارٹ اٹیک کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا،حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹرز نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کیا،چوہدری اسرار گوندل تحریک جوانان پاکستان کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔
چوہدری اسرار گوندل ان دنوں اپنی انتخابی مہم میں مصروف تھے۔چوہدری اسرار گوندل کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔