راولپنڈی (نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے راولپنڈی، مری، چکوال ، اٹک اور جہلم سمیت پنجاب بھر کے 41 اضلاع میں آئندہ عام انتخابات کے لئے 6 تا 9 فروری تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سیکرٹری سکولز پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی ادارے( سرکاری و پرائیوٹ) 6 فروری تا 9 فروری بند رہیں گے۔تعلیمی اداروں میں پولنگ سٹیشنز کے قیام اور اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیوں کے باعث تعلیمی ادارے بند کیے جارہے ہیں۔تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں عمل درآمد کرائیں۔