راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مری کی تما م سڑکوں سے برف صاف کر دی گئی ہے، ٹریفک کو صورت حال کے مطابق بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید برف باری میں انتظامیہ نے پوری تندہی سے فرائض سرانجام دیئے، متعلقہ افسران خود فیلڈ میں رہ کر انتظامی ٹیم کو لیڈ کرتے رہے۔
مری میں برفباری کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے ، سیاحوں سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں، ایڈونچرز سے گریز کریں، سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں ، دیگر صوبوں سے آنے والے موسم کو مد نظر رکھ کر سفر پر نکلیں۔ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے ۔
ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی۔ ریلیف کمشنر نبیل جاوید نےکہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں تاہم ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مقامی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبرز 0519269015، 0519269016، 0519269018 پر رابطہ کریں۔ واٹس ایپ نمبر 03369804229 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔