بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس خارج کرنیکی درخواستیں مسترد

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کیس میں فرد جرم عائد ہو چکی، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوران عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔