جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

ممبئی: (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہو گئے۔ جے شاہ کو مسلسل تیسرے سال اے سی سی کا صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، ان کا انتخاب متفقہ طورپر کیا گیا۔

جے شاہ ایشین کو دوبارہ کرکٹ کونسل کا صدر بنانے کا فیصلہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور اور سی او او سلمان نصیر نے کی۔