چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 6 فروری کو ہو گا، اجلاس طلب

لاہور: (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب 6 فروری کو ہو گا جس کے لیے الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام چیئرمین و الیکشن کمشنر شاہ خاور نے 10 رکنی گورننگ بورڈ کا اجلاس 6 فروری کو دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس کا نوٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2014 کی دفعات کے مطابق جاری کیا گیا ہے اور بورڈ کے تمام اراکین کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔

کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے لیے وزیراعظم کی جانب سے نامزد کردہ مصطفیٰ رمدے اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی امیدوار ہیں۔