پی ایس ایل سیزن 9 ، تمام ٹیموں نے اپنے سپلیمنٹری کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز 17 فروری سے لاہور میں ہونے جا رہا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کی تمام فرنچائزز نے سیزن 9 کیلئے اپنے سپلیمنٹری اور متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے وقار سلام خیل کو لونگی نگیڈی کے لیے سلور کیٹیگری ،فاسٹ بولر خرم شہزاد جزوی طور پر دستیاب ہونے کے باعث فاسٹ بولر ارشد اقبال کو سلور کیٹیگری میں منتخب کرلیا ہے جبکہ پشاور زلمی نے انگلینڈ کے گس اٹکنسن کو نور احمد کی جگہ پر سلیکٹ کیا۔
افغانستان کے نوین الحق جزوی طور پر دستیاب ہونگے،ٹیم نے انتخاب کیلیے حق محفوظ کرلیا ہے ۔لاہور قلندرز کے لئے راشد خان دستیاب نہیں ہوںگے،ٹیم نے انہیں منتخب کرنے کا حق محفوظ کرلیاجبکہ ڈین لارنس جزوی طور پر فرنچائز کو دستیاب ہوںگے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹام کرن بھی جزوی طور پر دستیاب ہو ں گے جس پر ٹیم نے ان کے انتخاب کا حق محفوظ کر لیاہے ۔
تیز گیند باز لیوک ووڈ کو پشاور زلمی اوبید میک کوئے کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے منتخب کرلیا۔کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ کے جزوی متبادل کے طور پر زاہد محمود کو رکھ لیاہے ، نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد کراچی کنگز کو دستیاب ہونگے۔ کراچی کنگز نے انگلش مڈل آرڈر بلے باز لیوس ڈی پلوئے اور سری لنکن بلے باز بھانوکاراجا پاکسے کا انتخاب کیا ۔
وانندو ہسرنگا سری لنکا کی سیریز کے باعث جزوی طور پر دستیاب ہونگے جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے بسم اللہ خان کو وانندو ہسرنگا کی جگہ لے لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انگلش بلے باز لوری ایونز کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے ۔تیسرے سپلیمنٹری رائونڈ میں ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کا انتخاب کر لیاہے جبکہ انیس سالہ محمد شہزاد ملتان سلطانز میں شامل ہوں گے ۔ لاہور قلندرز نے طیب عباس اور کراچی کنگز نے 21 سالہ محمد روحید کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے ۔ پشاور زلمی نے لفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کو ڈرافٹ کیا۔