ویمن ٹی 20 رینکنگ، ٹاپ 10 بیٹر میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

اسلام آباد: (سپورٹس ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ٹی 20 رینکنگ جاری کردی جس میں ٹاپ 10 بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

آئی سی سی کی ویمن ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی دوبارہ نمبر ون بیٹر بن گئی ہیں، بیتھ مونی نے ساتھی کھلاڑی تھالیا میگرا سے پہلی پوزیشن چھینی۔

آئی سی سی کی جاری رینکنگ کے تحت ٹاپ ٹین بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

دوسری جانب ٹی 20 باؤلرز میں انگلینڈ کی صوفی ایکلیسٹون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کی دیپتی شرما ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں جبکہ پاکستان کی سعدیہ اقبال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ادھر ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کی کپتان ندا ڈار پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔